وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

18 مارچ ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ (حج) ٹرمینل پر وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے لینڈ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کو علامہ اقبال ایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی میں ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پہنچایا گیا۔