چین کا پاکستان کی حمایت کے مضبوط عزم کااعادہ

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چین نے ’’چین پاکستان سدا بہار‘‘ تذویراتی معاون شراکت داری اور پاکستان کی حمایت کے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار بیجنگ میں وزیرخارجہ Qin Gang نے خارجہ سیکرٹری اسد مجید خان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال میں چین پاکستان اسٹرٹیجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے نومبر 2022 میں وزیراعظم شہبازشریف کے چین کے دورے کے دوران طے پانے والے اتفاق رائے کو مزید توسیع دینے پر اتفاق کیا تاکہ سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری، مالیاتی تعاون، سماجی ومعاشی ترقی، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور عوامی رابطوں جیسے مختلف شعبوں میں جامع تعاون میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔