اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں تاخیر کے باعث پلان بی پر عملدرآمد شروع کر دیا،دوست ممالک سے نرم شرائط پر قرض لینے کیلئے رابطے تیز کر دیئے ، چین، سعودی عرب ، قطر اور یو ای اے سے سفارتی سطح پر بھی بات چیت جاری ہے،پاکستان کو جلد دوست ممالک کی طرف سے مثبت جواب ملنے کی امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی دوست ممالک سے مالی امداد حاصل کرنے کی شرط، حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں تاخیر کے باعث پلان بی پر عملدرآمد شروع کر دیا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے دوست ممالک سے نرم شرائط پر قرض لینے کیلئے رابطے شروع کر دیئے، اسی سلسلے میں سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان چین سے اہم مذاکرات کیلئے بیجنگ پہنچ گئے، دورے کے دوران چین سے جلد بقایا اسی کروڑ ڈالر اور مزید امداد فراہم کرنے پر بات ہو گی، حکومت کو چین سے چند دنوں میں 80 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب ، قطر اور یو ای اے سے سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے، سعودی عرب سے دو ارب ڈالر اور یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر حاصل کرنے کیلئے اہم میٹنگز ہو رہی ہیں جبکہ قطر نے پاکستانی حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، دوست ممالک کے سفارتی حکام نے اپنی حکومتوں کو پاکستان کی صورتحال پر مفصل بریفنگ دیدی ، پاکستان کو جلد دوست ممالک کی طرف سے مثبت جواب ملنے کی امید ہے۔
لاہور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر...
لاہو ر حلقہ این اے،123،پی پی،146،سےمسلم لیگ کے سینئر رہنماء ڈاکٹرمحمدطارق مرزا نےمیاں محمدشہبازشریف سےمطالبہ...
لاہورکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور میں گندم خریداری کا ہدف 99فیصد حاصل کرلیا۔ ننکانہ و...
لاہور ڈائریکٹر جنرل انسانی وسائل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی آضیہ شعیب نے بختیار میموریل کمپیوٹر ٹریننگ...
لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں فوڈ اینڈ ہائیڈرو پاور کے لیے پانی کے ذخائر کے موضوع...
لاہور ہومیو پیتھک فارماسیوٹیکل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر امان اللہ بسمل کی قیادت میں...
مستونگ/کوئٹہ پولیو مہم کے دوران حفاظت پر مامور پولیس کانسٹیبل نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید...
پشاور پشاور میں نو اور دس مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ملزم عمر نے...