سپریم کورٹ،سیاسی بنیادوں پر پولیس افسران کے تبادلوں کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت 22مارچ کو ہوگی

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں سیاسی بنیادوں پر پولیس افسران کے تبادلوں کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت 22مارچ کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 22 مارچ کو سماعت کرے گا،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ میں شامل ہونگے ،اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔