رواں برس کورونا وائرس سے صرف نزلہ جتنا خطرہ ہوگا، ڈبلیو ایچ او

18 مارچ ، 2023

جنیوا (اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس رواں برس نزلہ کی طرح کا ایک خطرہ بن جائے گا ۔ ڈبلیو ایچ او نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ سال 2023ء میں وہ کورونا کی ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کردیں گے ۔