ہدایت الرحمٰن بلوچ کی رہائی کیلئے ،جے آئی یوتھ آج شاہراہیں بند کرے گی

18 مارچ ، 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صدر نقیب اللہ اخوانی نے کہا ہے کہ مرکزی قیادت کی کال پر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی رہائی کیلئے آج ہفتہ (18 مارچ کو) چمن سے گوادر اور ژوب سے کراچی تک قومی شاہراہیں بند کی اور احتجاج کیا جائے گا ۔