شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا ملزم گرفتار

18 مارچ ، 2023

کراچی (اسٹافرپورٹر) سوشل ایکٹوسٹ اور خواجہ سرا رہنما شہزادی رائے کوہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر خواجہ سرا رہنما شہزادی رائے کو حراساں کرنے کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا تھا۔ تھانہ شارع فیصل پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم شیراز خان ولد محمد دین کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔