اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ( ن ) اور جے یو آئی ( ف ) نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے الیکشن میں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے حصہ لینے اور عمران خان پر سیاسی دبائو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مولانا اسعد الرحمن کی رہائش گاہ پر وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملاقات کے دوران نوازشریف سے بھی رابط کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات ہونے کی صورت میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن حصہ لیں گی، پی ڈی ایم کو انتخابی اتحاد نہیں بنایا جائے گا جبکہ عمران خان پر پی ڈی ایم حکومت سیاسی دباؤ جاری رکھے گی،مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی ف اور ن لیگ جہاں ضروری ہوا ایک دوسرے سے تعاون کرینگے۔ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں الگ الگ الیکشن لڑنے میں آزاد ہیں۔ ملاقات میں عمران خان کیخلاف مقدمات اور عدالتی کارروائی پر بھی غور کیا گیا اور اس بات پر تینوں رہنماؤں کا اتفاق تھا کہ عمران خان پر سیاسی دباؤ جاری رکھا جائیگا، نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ قانون کی حکمرانی کا درس دینے والا قانون سے بھاگ رہا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال عمران نیازی نے بگاڑی پولیس صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمدکیلئے گئی ہے۔ نوازشریف اور فضل الرحمٰن نے مہنگائی میں کمی پر پھر اصرار کیا اور کہا کہ عام انتخابات میں جانے سے قبل عوام کو ریلیف دینا ہوگا جس پر شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں غریبوںکیلئے آٹا مفت کردیا باقی صوبوں سے بھی بات کی ہے کہ وہ بھی غریبوں کیلئے ریلیف دینے کیلئے تیار ہیں۔
لاہور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر...
لاہو ر حلقہ این اے،123،پی پی،146،سےمسلم لیگ کے سینئر رہنماء ڈاکٹرمحمدطارق مرزا نےمیاں محمدشہبازشریف سےمطالبہ...
لاہورکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور میں گندم خریداری کا ہدف 99فیصد حاصل کرلیا۔ ننکانہ و...
لاہور ڈائریکٹر جنرل انسانی وسائل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی آضیہ شعیب نے بختیار میموریل کمپیوٹر ٹریننگ...
لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں فوڈ اینڈ ہائیڈرو پاور کے لیے پانی کے ذخائر کے موضوع...
لاہور ہومیو پیتھک فارماسیوٹیکل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر امان اللہ بسمل کی قیادت میں...
مستونگ/کوئٹہ پولیو مہم کے دوران حفاظت پر مامور پولیس کانسٹیبل نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید...
پشاور پشاور میں نو اور دس مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ملزم عمر نے...