اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے مختلف فیصلوں کی منظوری جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی،وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 15 دوطرفہ اور 2 کثیر الجہتی مفاہمتی یادداشتوں(پچھلی تاریخوں سے اطلاق)، سٹیٹ بینک کی سفارش پر ایس ایم ای بنک کے وائنڈنگ ڈائون ، ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے این ڈی ایم اے کو 10 ارب روپے جاری کرنے، سوئی نادرن کو کمرشل بینکوں کے قرضوں کے حصول کے لیے 50 ارب روپے بینک گارنٹی دینے ،وزارتِ داخلہ کی سفارش پر سعودی حکومت کی جانب سے محمد وسیم اسلم ولد محمد اسلم(قتل کے مقدمہ میں مطلوب) کی سعودی عرب حوالگی کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایکسٹراڈیشن ایکٹ 1972 کے تحت انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر پاکستان سکھ گردوارہ پربندھگ کمیٹی (پی ایس جی پی سی ) کی تشکیل نو کی منظوردیدی ۔
لاہور پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کااجلاس ہوا، سی ای او عمران امین...
لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے مریم نواز کی بہترین...
لاہورحکومت پنجاب نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کردیے۔ ایڈیشنل صفسیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر...
شیخوپورہپولیس چوکی کوٹ عبدالمالک کے انچارج سب انسپکٹر ابرار حسین کا دیگر اہلکاروں کے ہمراہ حاملہ خاتون پر...
کراچی ملک کے معروف نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر یونائیٹڈ اسٹیٹس سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کے...
لاہورگورنر پنجاب کی کارکن دوستی مثال بن گئی۔ سردار سلیم حیدر گزشتہ روز گورنر ہاؤس سے بشپ آف لاہور ندیم...
کراچی سمندری آلودگی کے سبب کراچی کا 129 کلومیٹر ساحل ڈیڈزون میں تبدیل ہورہا ہے،مینگروز کے جنگلات...
لاہور، اسلام آباد لاہور ہائی کورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا...