آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم کے پیش نظر کشیدگی میں اضافہ

18 مارچ ، 2023

برسنانٹے، آسٹریلیا(مرتضیٰ علی شاہ) خالصتان ریفرنڈم کے لئے 19 مارچ کو ہونے والی ووٹنگ کے پیش نظر یہاں کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے اور برسبین میں بھارتی اعزاری قونصلیٹ جنرل کو گھیرلیا اور بند کرنے پر مجبور کیا دوسری طرف آسٹریلوی حکومت نے اپنے شہریوں کو ہدائت کی ہے کہ بھارت کے متعدد شہروں بشمول پنجاب میں نہ جائیں کیونکہ انہیں کسی نا خوشگوار صورتحال کا سامنا پڑسکتا ہے۔ سکھوں کی طرف سے مجوزہ ووٹنگ کے پیش نظر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارنڈم بیگچی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلوی ہم منصب سے مندر پر حملے کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات بھارتی وزیر اعظم کے لئے تشویش کا باعث ہے کیونکہ خالستان کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کے پچاس ہزار سکھوں سے زائد نے حالیہ ریفرنڈم میں حصہ لیا تھا جس کے بعد ہندوؤں اور سکھوں میں فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کی وجہ سے کئی افراد کی گرفتاری ہوئی تھی۔ سکھ فار جسٹس کی تنظیم کے ارکان سکھوں کے گردوارے کے باہر ہندؤں کی کے گروہ کے حملے کے نرغے میں آگئے تھے جو کہ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔