سیالکوٹ،2بھائیوں کے قتل کیخلاف ورثاءکا پولیس کیخلاف احتجاج

18 مارچ ، 2023

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سیالکوٹ میں ہونے والےدو بھائیوں کے قتل کے خلاف چوک کوٹلی لوہاراں میں نعش رکھ کراحتجاج کیا گیا۔ فہد اور احد کے قتل کے خلاف لواحقین خواتین نےچوک کوٹلی لوہاراںمیں احتجاج کرتے ہوئے پولیس کیخلاف نعرے بازی کی،مقتولین کے ورثا نے کہا کہ ایس ایچ او غلام مرتضیٰ نے بھاری رشوت کے عوض دوہرے قتل کے ملزم کو چھوڑ دیا،ترجمان پولیس خرم شہزاد نے بتایا کہ مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا،ڈی پی او کی بجائے ڈی ایس پی نےمظاہرین سے مذاکرات کیے اور کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ملزمان کو کوئی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ قتل ہونے والے نوجوان کو سپرد خاک کردیا گیا۔