لوئر کوہستان( جنگ نیوز)لوئر کوہستان میں گھر میں خوفناک آتشزدگی کے باعث چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122 کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن میں محمد خان لوہار کے گھر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گھر کی چھت گرگئی اور رہائشی افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی زیر علاج ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے اور 3 عورتیں شامل ہیں۔ ریسکیو1122 کے مطابق ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے۔ لواحقین کے مطابق ملبے تلے مزید کوئی بھی شخص لاپتہ نہیں ہے۔ دوسری جانب لوئر کوہستان میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے لاشوں کو سٹرک پر رک کر احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین نے شاہراہ ریشم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا اور ریسکیو اہلکاروں کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کے بروقت نہ پہنچنے پر 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لاہور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر...
لاہو ر حلقہ این اے،123،پی پی،146،سےمسلم لیگ کے سینئر رہنماء ڈاکٹرمحمدطارق مرزا نےمیاں محمدشہبازشریف سےمطالبہ...
لاہورکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور میں گندم خریداری کا ہدف 99فیصد حاصل کرلیا۔ ننکانہ و...
لاہور ڈائریکٹر جنرل انسانی وسائل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی آضیہ شعیب نے بختیار میموریل کمپیوٹر ٹریننگ...
لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں فوڈ اینڈ ہائیڈرو پاور کے لیے پانی کے ذخائر کے موضوع...
لاہور ہومیو پیتھک فارماسیوٹیکل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر امان اللہ بسمل کی قیادت میں...
مستونگ/کوئٹہ پولیو مہم کے دوران حفاظت پر مامور پولیس کانسٹیبل نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید...
پشاور پشاور میں نو اور دس مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ملزم عمر نے...