لاہور(آصف محمود بٹ سے) گلگت بلتستان کے نئے آئی جی دار علی خٹک آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت نے وفاقی حکومت کی طرف سے نئے آئی جی کی تعیناتی کے بعد ان چارج سنبھالنے پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گلگت بلتستان حکو مت چونکہ پوری طرح وفاقی حکومت کی طرف سے دیئے گئے بجٹ اور وسائل پر چل رہی ہے اس لئے پی ٹی آئی کا وزیر اعلی ہونے کے باوجود نئے آئی جی کو چارج دینے کے حوالے سے ٹف ٹائم نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے آئی جی گلگت بلتستان دار علی خٹک کے چارج سنبھالنے سے قبل ہی عمران خان کی سیکورٹی پر معمور جی بی پولیس کے 25کمانڈوز میں سے 10واپس روانہ ہوگئے ۔ اس سے قبل عمران خان کی سیکورٹی کے لئے جی بی پولیس کے 25کمانڈوز بھجوانے اور وفاقی حکومت کی ہدایات کے باوجود انہیں واپس نہ بلانے پر آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو اسٹبلشمنٹ ڈویثرن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بطور سابق وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب حکومت کی طرف سے 123پولیس اہلکار فراہم کئے گئے ہیں جو تین شفٹوں میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ 16ایس ایس جی کمانڈوز بھی ان کی سیکورٹی پر تعینات ہیں۔
لاہور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر...
لاہو ر حلقہ این اے،123،پی پی،146،سےمسلم لیگ کے سینئر رہنماء ڈاکٹرمحمدطارق مرزا نےمیاں محمدشہبازشریف سےمطالبہ...
لاہورکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور میں گندم خریداری کا ہدف 99فیصد حاصل کرلیا۔ ننکانہ و...
لاہور ڈائریکٹر جنرل انسانی وسائل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی آضیہ شعیب نے بختیار میموریل کمپیوٹر ٹریننگ...
لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں فوڈ اینڈ ہائیڈرو پاور کے لیے پانی کے ذخائر کے موضوع...
لاہور ہومیو پیتھک فارماسیوٹیکل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر امان اللہ بسمل کی قیادت میں...
مستونگ/کوئٹہ پولیو مہم کے دوران حفاظت پر مامور پولیس کانسٹیبل نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید...
پشاور پشاور میں نو اور دس مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ملزم عمر نے...