اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان مسلم لیگ نون اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصرمحمود بٹ کی پیر اور منگل کی رات لندن سے اسلام آباد آمد کے موقع پر پرجوش استقبال کریں گے۔ ناصر بٹ محمود بٹ جنہوں نے سابق نیب عدالت کے جج سے اقبالیہ بیان لینے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ 2019 میں پاکستان چھوڑکر نواز شریف کے پاس لندن روانہ ہوگئے تھے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ناصر محمود بٹ کے خلاف کئی جھوٹے مقامدمات درج کئے گئے تھے اور ان کے اہلخانہ کو کو بھی خوف و ہراس کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان کے خلاف اس وقت کی حکومت نے ریڈ وارنٹ بھی جاری کئے گئے تھے مگر ان تک پہنچنے سا قاصر رہے تھے۔ یہ وارنٹ ایف آئی اے کی جانب سے حال ہی میں منسوخ کئے گئے ہیں۔ ناصر محمود بٹ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 پر مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر انتخابات حصہ لے رہے ہیں۔
لاہور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ جاری طلبہ...
لاہور پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ قدرتی آفات، حادثات میں زخمیوں...
لاہورعالمی شہرت یافتہ ایئر کنڈیشنرز کمپنی گری نے جدت، معیار اور پائیدار اشتراک کے عزم پر کاربند رہنے کے ساتھ...
لاہورامیر مرکزی مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر عبدالخالق القادری نے کہا ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں مگر انسان...
لاہور سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کا محرم الحرام کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ مہینہ ہمیں ایثار، صبر،...
لاہورپاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کی...
لاہورسیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ تاریخی عمارتوں کی...
لاہور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی زیر سرپرستی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اصلاحاتی اقدامات ،...