عمران خان کو اسلام آباد میں گرفتار کرنے کا منصوبہ تیار، دفعہ 144نافذ

18 مارچ ، 2023

لاہور (نسیم قریشی سے) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد میں گرفتار کرنے کا منصوبہ تیار، دفعہ 144نافذ کر دی گئی ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مبینہ طور پر حکومت نے گرفتاری کا ہر صورت فیصلہ کر رکھا ہے جس کے لئے پہلا فارمولہ یہ طے کیا ہے کہ عمران خان کو آج زمان پارک سے باہر نکلنے ہی نہ دیا جائے جس کے لئے گزشتہ رات 12بجے سے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر پھر سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں پولیس اور دیگر فورسز کی بھاری نفری رات سے تعینات ہے۔مبینہ طور پر پلان ہے کہ عمران خان کے اسلام آباد داخل ہونے کے بعد دفعہ 144کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا جائے۔