اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ( ن ) اور جے یو آئی ( ف ) نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے الیکشن میں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے حصہ لینے اور عمران خان پر سیاسی دبائو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمولانااسعد الرحمن کی رہائش گاہ پر وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملاقات کے دوران نوازشریف سے بھی رابط کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات ہونے کی صورت میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن حصہ لیں گی، پی ڈی ایم کو انتخابی اتحاد نہیں بنایا جائے گا جبکہ عمران خان پر پی ڈی ایم حکومت سیاسی دباؤ جاری رکھے گی،مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی ف اور ن لیگ جہاں ضروری ہوا ایک دوسرے سے تعاون کرینگے۔ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں الگ الگ الیکشن لڑنے میں آزاد ہیں۔ ملاقات میں عمران خان کیخلاف مقدمات اور عدالتی کارروائی پر بھی غور کیا گیا اور اس بات پر تینوں رہنماؤں کا اتفاق تھا کہ عمران خان پر سیاسی دباؤ جاری رکھا جائیگا، نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ قانون کی حکمرانی کا درس دینے والا قانون سے بھاگ رہا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال عمران نیازی نے بگاڑی پولیس صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمدکیلئے گئی ہے۔ نوازشریف اور فضل الرحمٰن نے مہنگائی میں کمی پر پھر اصرار کیا اور کہا کہ عام انتخابات میں جانے سے قبل عوام کو ریلیف دینا ہوگا جس پر شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں غریبوںکیلئے آٹا مفت کردیا باقی صوبوں سے بھی بات کی ہے کہ وہ بھی غریبوں کیلئے ریلیف دینے کیلئے تیار ہیں۔
کراچی25 مارچ کو سوشل میڈيا پر پھیلائی گئی تحریک انصاف کے رکن گلوکار سلمان احمد کی گرفتاری کی خبر جھوٹی نکلی۔...
کراچیتحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگیا۔ جہانگیر ترین گروپ نے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کے اجلاس میں جرنلسٹ اینڈ میڈیا پروٹیکشن بل 2023 پیش کر دیا ، وزیر اطلاعات مریم...
کراچی انتخابات از خود نوٹس کیس کے حوالے سے جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ فیصلے...
لاہورلاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست پر لارجر...
اسلام آبادپاکستان بار کونسل نے پنجاب میں زمین فوج کے حوالے کرنے کے فیصلے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔سیکریٹری کی...
کراچی جیو کے پروگرام” آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، احمد...
اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سب سے زیادہ منتظر اسٹاف لیول معاہدہ اس وقت ہوگا جب سعودی عرب...