51افسر تبدیل، ضمیر حسین سیکرٹری پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تعینات

18 مارچ ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب حکومت نے 51افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نبیلہ جاوید سیکرٹری پنجاب کمیشن ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ضمیر حسین سیکرٹری پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، طارق محمود بخاری ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ،ملک محمد سمیع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ ) ملتان ،تنویر مرتضیٰ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) رحیم یار خان انکے پاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ایف اینڈ پی ) رحیم یار خان کا اضافی چارج بھی ہو گا ،محمد قیوم قدرت ڈائریکٹر ( ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ) ساہیوال ، ندا اظہر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، سیف اللہ ساجد ایڈیشنل کمشنر (ریونیو ) سرگودھا ، شاہد یعقوب چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان ،خالد محمود گیلانی ایڈیشنل ڈائریکٹر (جنرل )ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، حافظ عرفان حمید ڈپٹی سیکرٹری ( آئی پی سی ) آئی اینڈ سی ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ، احمد نواز ڈپٹی ڈائریکٹرخوراک گوجرانوالہ ، محمد خالد ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس ) پی ایچ اے فیصل آباد تعینات ، ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ) فیصل آباد ڈاکٹر نوید افتخار کو اپنے پیرنٹ محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ، عمران عصمت ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ) فیصل آباد ،محمد عامر نذیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) مظفر گڑھ ،اشعر اقبال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) خانیوال ، رائے ذوالفقار علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ ) ننکانہ صاحب ، محمد اورنگزیب کی خدمات ڈیپوٹیشن پر لاہور ویسٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد ، انہیں ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ دار سونپی جائے گی ،طارق محمود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) لودھراں تعینات ، وہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) لودھراں کےاضافی فرائض بھی انجام دینگے ،محمد ارشد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) میانوالی ،وہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ایف اینڈ پی ) کے اضافی فرائض بھی انجام دیں گے۔