عدالت نے FIAکو فواد چوہدری کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

18 مارچ ، 2023

لاہور ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی ایف آئی اے طلبی کیس میں نئی پیشرفت، عدالت نے ایف آئی اے کو فواد چوہدری کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقوں کو نوٹسز جاری کردیئے۔فواد چوہدری کے ایف آئی اے کی طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔دوسری جانب لاہور میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے سربراہان کی کمزوری ریاست کی کمزوری ہے۔ پاکستان میں آج بہت بڑا انتشار سر اٹھا چکا ہے۔ آئی ایم ایف سے اگر ہمیں پیسے نہیں ملتے تو یقینا ہم ڈیفالٹ کرجائیں گے۔ ملکی معیشت کی تباہی کے بعد اسحاق ڈار پر ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔ اسحاق ڈار کا گزشتہ روز کا بیان نئے بحران کی جانب اشارہ ہے۔ عمران خان توکہتے ہیں وہ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔