اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں تاخیر کے باعث پلان بی پر عملدرآمد شروع کر دیا،دوست ممالک سے نرم شرائط پر قرض لینے کیلئے رابطے تیز کر دیئے ، چین، سعودی عرب ، قطر اور یو ای اے سے سفارتی سطح پر بھی بات چیت جاری ہے،پاکستان کو جلد دوست ممالک کی طرف سے مثبت جواب ملنے کی امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی دوست ممالک سے مالی امداد حاصل کرنے کی شرط، حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں تاخیر کے باعث پلان بی پر عملدرآمد شروع کر دیا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے دوست ممالک سے نرم شرائط پر قرض لینے کیلئے رابطے شروع کر دیئے، اسی سلسلے میں سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان چین سے اہم مذاکرات کیلئے بیجنگ پہنچ گئے، دورے کے دوران چین سے جلد بقایا اسی کروڑ ڈالر اور مزید امداد فراہم کرنے پر بات ہو گی، حکومت کو چین سے چند دنوں میں 80 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب ، قطر اور یو ای اے سے سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے، سعودی عرب سے دو ارب ڈالر اور یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر حاصل کرنے کیلئے اہم میٹنگز ہو رہی ہیں جبکہ قطر نے پاکستانی حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، دوست ممالک کے سفارتی حکام نے اپنی حکومتوں کو پاکستان کی صورتحال پر مفصل بریفنگ دیدی ، پاکستان کو جلد دوست ممالک کی طرف سے مثبت جواب ملنے کی امید ہے۔
راولپنڈیسابق وفاقی فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس...
کراچی ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دوائیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں ایک بار پھر...
اسلام آباد پاکستان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے جاری امریکی محکمہ خارجہ کی متعصبانہ رپورٹ کو...
کراچی ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل انجینئر معظم اعجاز نے جیوکے پروگرام ’’کیپٹل...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس نامزد...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو حکومت...
لاہورعوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید...
اسلام آباد امریکا نے افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے...