لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر/چارج ڈی افیئرزڈاکٹر ایم سریش کمار نے کہا ہے کہ تجارت پاکستان اور بھارت کو قریب لا سکتی ہے، ہندوستان نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو کبھی نہیں روکابلکہ یہ پاکستان کی جانب سے بند کی جاتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اب بھی ہے لیکن صلاحیت سے بہت کم ہے۔وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کر رہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور اور سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر ایم سریش کمار نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ انتہائی اہم ہے۔ وسطی ایشیا ایک بڑی منڈی ہے جس تک بھارت کو رسائی کی ضرورت ہے اور بھارت کو بھی وسطی ایشیا تک رسائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے اہم اور سب سے بڑا ملک ہے اور بہت جلد دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سروس سیکٹر نے بہت ترقی کی ہے۔ اب ہم آٹوموبائل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے کیونکہ ہم جغرافیہ نہیں بدل سکتے۔ دونوں ممالک ہمیشہ سے پڑوسی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا بہتر ہوگا کہ ہم اپنے مسائل اور حالات کو کیسے بدل سکتے ہیں۔ ہم معمول کے تعلقات کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔ ہر سال تیس ہزار ویزے جاری کیے جا رہے ہیں ، میڈیکل ویزے بھی جاری کیے جا رہے ہیں ، کھیلوں کے لیے کسی ویزا سے انکار نہیں کیا ہے۔ وہ دن گئے جب سفارت خانے سیاسی رپورٹیں مرتب کرتے تھے۔ اب سفارت کاری سیاحت، تجارت اور ٹیکنالوجی کے لیے کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری چین کے ساتھ 120 ارب ڈالر کی تجارت ہے ۔ ہم نے اپنی یونیورسٹیوں کو انڈسٹری سے جوڑنا بھی شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں اسٹارٹ اپ تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ فی الحال، ہندوستان ایکو اسٹارٹ اپ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اگر ہم یہ سب کر سکتے ہیں تو پاکستان بھی کر سکتا ہے۔ جی ٹی روڈ بھارت سے کابل تک جاتی ہے۔ جب تک لوگ ایک دوسرے کے ملکوں میں نہیں جائیں گے، کاروبار میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا پاکستان اب نقل و حمل، تجارت اور سیاحت کے لیے ایک علاقائی مرکز کے طور پر ابھرنا چاہتا ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دیکر خطے میں امن اور خوشحالی لائی جائے۔
کراچی25 مارچ کو سوشل میڈيا پر پھیلائی گئی تحریک انصاف کے رکن گلوکار سلمان احمد کی گرفتاری کی خبر جھوٹی نکلی۔...
کراچیتحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگیا۔ جہانگیر ترین گروپ نے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کے اجلاس میں جرنلسٹ اینڈ میڈیا پروٹیکشن بل 2023 پیش کر دیا ، وزیر اطلاعات مریم...
کراچی انتخابات از خود نوٹس کیس کے حوالے سے جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ فیصلے...
لاہورلاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست پر لارجر...
اسلام آبادپاکستان بار کونسل نے پنجاب میں زمین فوج کے حوالے کرنے کے فیصلے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔سیکریٹری کی...
کراچی جیو کے پروگرام” آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، احمد...
اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سب سے زیادہ منتظر اسٹاف لیول معاہدہ اس وقت ہوگا جب سعودی عرب...