اسلام آباد،لاہور‘ملتان (نیوز ایجنسیاں‘ سٹاف رپورٹر)ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا رجحان بدستور جاری ہے۔حالیہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 0.96 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر 45.64 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔حالیہ ہفتے ملک میں 28اشیائے ضروریہ مہنگی ،11سستی ہوئیں جبکہ 12کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں ۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق16 مارچ 2023 کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے کے دوران 44 ہزار 175روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کیلئے مہنگائی کی شرح 47.97فیصدرہی ہے ۔16 مارچ2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس ایک ہفتے کے دوران آلو،چینی ،ٹماٹر،آٹا،بیف،ککنگ آئل ،گڑ،انرجی سیور،چائے،ماچس،چاول ،کھلا تازہ دودھ،دہی اور پٹرولیم مصنوعات سمیت مجموعی طور پر28اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پیاز،چکن،لہسن،انڈے،ایل پی جی ،دال ماش،دال چنا،دال مسور اوردال مونگ پر مشتمل8 اشیاء سستی ہوئی ہیں۔ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
کراچی25 مارچ کو سوشل میڈيا پر پھیلائی گئی تحریک انصاف کے رکن گلوکار سلمان احمد کی گرفتاری کی خبر جھوٹی نکلی۔...
کراچیتحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگیا۔ جہانگیر ترین گروپ نے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کے اجلاس میں جرنلسٹ اینڈ میڈیا پروٹیکشن بل 2023 پیش کر دیا ، وزیر اطلاعات مریم...
کراچی انتخابات از خود نوٹس کیس کے حوالے سے جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ فیصلے...
لاہورلاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست پر لارجر...
اسلام آبادپاکستان بار کونسل نے پنجاب میں زمین فوج کے حوالے کرنے کے فیصلے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔سیکریٹری کی...
کراچی جیو کے پروگرام” آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، احمد...
اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سب سے زیادہ منتظر اسٹاف لیول معاہدہ اس وقت ہوگا جب سعودی عرب...