رمضان ‘مفت آٹا پیکیج میں غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو شامل کرنے کا مطالبہ

19 مارچ ، 2023

تیمرگرہ ( نمائندہ جنگ )اے این پی تالاش کے رہنما مظہر زیب خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اور مرکزی حکومت رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دینے کی بجائے عام لوگوں کو مستفید کرے۔مہنگائی سے ایک طبقہ نہیں بلکہ تمام لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔شدید مہنگائی میں عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پائے کیو نکہ غریب اور متوسط طبقہ کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔حکومت رمضان کے دوران مفت آٹا پیکیج میں غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو شامل کرے ۔