چارسدہ ‘ایک ہزار سے زائد غریب افغان مہاجر خاندانوں میں راشن تقسیم

19 مارچ ، 2023

چارسدہ(نمائندہ جنگ) قطر چیئریٹی نے مختلف کیمپوں میں مقیم ایک ہزار سے زائد غریب افغان مہاجر خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔رمضان سے قبل مزید خاندانوں میں فوڈ پیکیجز تقسیم کئے جائیں گے۔ صوبائی کوآرڈی نیٹر سجان خان کے مطابق پیکیج کی اشیاء میں گندم کا آٹا، موٹا چنا، ڈالڈا گھی، کھجور، چینی، چاول، انرجی بسکٹ، نمک اور چائے شامل ہیں۔