کوہاٹ ‘صفائی کی ناقص صورتحال پر دو ہوٹلوں پر جرمانہ عائد

19 مارچ ، 2023

کوہاٹ(نمائندہ جنگ ) سیفٹی ٹیم کوہاٹ نے مختلف خوراکی اشیاء کا معائنہ کرتے ہوئے دکانداروں کو ہدایات جاری کیں۔ جبکہ صفائی کی ناقص صورتحال پر دو ہوٹلوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈبلیو ایس ایس سی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی جن میں جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے مختلف خوراک کے سمپل چیک کیے گئے۔کارروائی کا مقصد رمضان المبارک میں عوام کو معیاری اور صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔