پشاور ہائیکورٹ، نار کا ٹکس فورس کامنشیات مقدمات ریکوری کی ویڈ یوبنا نے کا حکم

19 مارچ ، 2023

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے پولیس، اینٹی نارکارٹکس فورس، نارکاٹکس کنٹرول، کسٹم اور ایکسائز کو منشیات کے مقدمات میں ملزمان سے ریکوری کی ویڈیو بنانے کے ہدایات دیدی جو کہ آئندہ ماہ 15اپریل سے لاگو ہوگا۔ نئی طریقہ کار جسٹس محمد ابراہیم خان نے گزشتہ سال ایک منشیات مقدمے کی سماعت کے دوران وضع کیا تھا۔نئے فارمولا پر عملدرآمد درامد رواں سال کے پندرہ اپریل سے ہوگا جسٹس محمد ابراہیم خان نے اپنے ایک فیصلے میں پولیس، اینٹی نارکاٹکس فورس، نارکاٹکٹس کنٹرول، کسٹم اور ایکسائز ٹیکسیشن کو ہدایات دی ہیں کہ وہ 15 اپریل 2023سے نیا فارمولہ اپنائے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق پولیس، اے این ایف، ایکسائزاور کسٹم کے اہلکار ملزم سے منشیات برآمد ہونے کے وقت ویڈیو بنائیں گے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان سے منشیات ریکوری کی ویڈیو بنانے کا مقصد بے گناہ لوگوں کو بچانا ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر موبائل کیمرہ اہلکاروں کے پاس نہ ہو تو تفتیشی عملہ مہیا کریں اور ملزم سے منشیات کی ریکوری کی ویڈیو بنائیں گے ، تمام ماتحت عدالتیں 15 اپریل سے منشیات مقدمات کی سماعت مذکورہ طریقہ کے تحت کریں۔ فیصلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ ویڈیو گرافی سے جھوٹی برآمدگی، غلط مقدمات کے انداراج اور معلومات کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔