مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) سعودی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے کہا ہے کہ وزارت نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ خطبات نشر کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کئے جائیں گے۔ایک انٹرویو میں سعودی مذہبی امور کے ترجمان نے وضاحت کی سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے مگر اس پر جو کچھ نشر کیا جاتا ہے مواد پر پلیٹ فارم کو کنٹرول نہیں ہوسکتا۔ اس طرح بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ مواد اسلام کی دعوت اور مساجد کے پیغام کو نقصان پہنچاتا ہے۔العنزی نے مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا کے ذریعے نشریات پر پابندی لگا دی ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی ایسا مواد جو غلط ہو اور اللہ تعالیٰ کی دعوت کو نقصان پہنچا سکتا ہو اس سے بچا جا سکے۔ العنزی نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے مساجد کے بیرونی لاؤڈ اسپیکروں کو صرف اذان اور اقامت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
کراچی گزشتہ دنوں کراچی کے 11 بااثر اسٹیشن ہاؤس آفیسرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا تھا مگر پولیس...
لاہور بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے 437رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7وکٹوں کے...
کراچی برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح غیر متوقع طور پر بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ ملازمتوں کے مواقع پانچ سال...
نئی دلی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ہندو انتہا پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر...
اسلام آباد نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو اسلام آباد/راولپنڈی نے عید سے قبل غوری ٹاؤن ہاؤسنگ اسکینڈل کے...
لاہور بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی سفارت کار 38 سالہ پروٹوکول...
لاہورحکومت نے غیر ملکی انشورنس کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، سیکیورٹیز...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین اور مریکہ کو مصنوعی...