کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم اور اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار دہشتگرد ایف سی، پولیس اور سرکاری دفاتر پر دستی بم حملوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہزارگنجی میں پولیس ناکے پر ایک موٹرسائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس اور ایگل اسکواڈ نے تعاقب کیا اور قریب ہی میدانی علاقے میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار دستی بم اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ دہشتگرد جمعہ خان اور روزمحمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ امن کا قیام فوری نہیں ہوتا...
کراچی پاکستان میں ایرانی ریال کی طلب میں حالیہ دنوں کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ ایرانی کرنسی...
کراچی ایران کو ایسا امریکا نظر آیا جو مذاکرات کے بجائے شرائط مسلط کرنے کی کوشش کر رہا تھا، نیویارک ٹائمز کے...
کراچی ایران میں امریکی فضائی اہلکار کی تلاش کے دوران خفیہ دھوکا دہی آپریشن، سی آئی اے نے اسرائیلی نژاد...
اسلام آباد اسلام آباد میں 21گھنٹے طویل مذاکرات دراصل ایک طویل سلسلے کی پہلی قسط تھے، کسی فوری بریک تھرو کی...
راولپنڈی پنجاب حکومت کے اشتراک سے گندم خریداری شروع ہو گئی۔ پنجاب کے 285مراکز پر گندم کی خریداری 3500 روپے فی من...
ویٹیکن سٹی کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے لبنان کے عوام سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے...
لاہور پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس قوانین میں حالیہ ترامیم واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے...