مظفرگڑھ‘زمان پارک پر چھاپہ کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

19 مارچ ، 2023

مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم عمران خان کی غیرموجودگی میں زمان پارک پر چھاپہ مار کر بدترین آمریت کا مظاہرہ کیا گیا،عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کٹھ پتلی نگران حکومت کی جانب سے کارکنوں پر بدترین شیلنگ کی گئی اور نہتے کارکنوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا،اداروں کو سوچنا چاہیے کہ عمران خان کوئی دہشتگرد نہیں‘ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سابق ایم پی عون حمید ڈوگر،ضلعی جنرل سیکرٹری مہر جاوید حسن،امیدوار برائے پنجاب اسمبلی صوبائی حلقہ پی پی 273 اقبال پتافی،ضلعی سینیر نائب صدر مون شیخ و دیگر نے مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اور بعدازاں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔