لاہور (نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ایکسپو سینٹر لاہور میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے 24ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ طلبہ اپنے علم اور صلاحیتوں سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور بہتری کیلئے اپنا حصہ ڈالیں ،یو ایم ٹی کا کانووکیشن تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی، لگن اور عزم کا ثبوت ہے ۔گورنر پنجاب نے یو ایم ٹی کے فارغ التحصیل طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی میں اساتذہ، والدین ٹیم ورک اور اردگرد بہت سے لوگوں کا اہم کردار ہے لہذا انہیں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی جامعہ نے آپ کو ایک سازگار ماحول اور قابل ستائش تعلیمی نظام فراہم کیا ہے۔گورنر پنجاب نے گریجوایٹس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے نسخے میں ڈگری کے ساتھ ساتھ اچھے کردار، واضح وژن، مضبوط ارادے، اخلاقی اقداراور صبر کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فارغ التحصیل طلبا ہر انسان کے لیے رواداری اور احترام کا مظاہرہ کریں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے ڈاکٹر حسن صہیب مراد(شہید)کے وژن کو کامیاب بنانے اور یو ایم ٹی کو دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کرنے پرصوبائی وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر عمر مراد اور پوری یو ایم ٹی فیملی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مرادنے کہا کہ اساتذہ اور طلبا کی لگن اور محنت ہے جس نے یو ایم ٹی کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
کراچی سابق سفیر عمران علی اور صحافی و تجزیہ کاروں ڈاکٹر راشد نقوی، فیض الرحمن اور اعزاز سید نے کہا ہے کہ...
کراچی صحافی و تجزیہ کار حامد میر، سلیم صافی اور شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر چاہتے ہیں...
لاہور نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں سٹرائیکرز نے کونکررز...
لاہور پی ایس ایل11 کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔اہور قلندرز نے پشاور زلمی...
لاہور پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور وہ لیگ...
کراچی عارضی جنگ بندی کے بعد مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ایسے میں پاکستان سے مشرق وسطی کی پروازوں...
راولپنڈی محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ بھر کے گریڈ 1 سے 16 تک کی تمام خالی اسامیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا، محکمہ خزانہ...
کراچی میئر ممدانی کے 100دن، اصلاحات، تنازعات اور ریلیف اقدامات، بچوں کی نگہداشت میں پیشرفت اور نئے ڈے کیئر...