لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرائیکا نے معیشت، سیاست، معاشرت سب کا بیڑہ غرق کر دیا،حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ایک سیاسی لیڈر کے عدالت میں پیش ہونے پر پوری موٹروے اور وفاقی دارالحکومت کو سیل کر دیا گیا۔ امیرجماعت نے مطالبہ کیا کہ حکومت رمضان کے تقدس میں مہنگائی میں 50فیصد کمی کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو شفاف طریقے سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے، ملک میں ایک روز قومی انتخابات وقت کی ضرورت اور بحرانوں کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سیاست پر 75برسوں سے جرنیلوں کا قبضہ ہے۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی حکومت بھی وہی لوگ لائے جنھوں نے پی ٹی آئی کو مسلط کیا، گزشتہ پانچ برسوں میں 15سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔جلسہ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سیکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت بھی اختیار کی۔
لاہورسلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 437رنز کا ہدف دے دیا۔خراب روشنی کے باعث...
اسلام آباد ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی ایک نئی تشخیصی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی...
لاہور کمپٹیشن کمیشن نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ...
کراچی فیڈرل سروس کمیشن نے ایف آئی اے کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے متبادل اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن...
اسلام آباد چیف انجنیئر شفقت حسین نے گزشتہ روز ارسا میں ممبر سندھ کا چارج سنبھال لیا ،انکی کی تقرری گریڈ...
لاہور جمہوریہ روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو نے لاہور چیمبر میں کہا ہے کہ روانڈا پاکستانی تاجروں کے لیے...
اسلام آباد پاکستانʼکے روس/ یوکرائن سے تین سے 5ملین گندم درامد کرنے کا امکان، فصل ربیع کی گندم کی پیداوار میں...
کراچی ایران جنگ پر عدم اطمینان، ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی،امریکی صدر کی منظوری شرح 37فیصد تک گر گئی،سروے...