شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کا تشخص برباد کرنے والے شخص عمران خان کے گھر زمان پارک سےجو کچھ برآمد ہوا وہ کسی دہشت گرد تنظیم کا ٹھکانہ تو ہو سکتا ہے سیاسی جماعت کا نہیں،عمران خان کو سیاستدان کے طور پر نہیں لینا چاہیے، پنجاب کے مرکز لاہور کو اسلحہ بردار لٹھ بردار ڈنڈا بردار مسلح جتھوں کا ٹھکانہ بنا دیا گیا ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے شیخوپورہ کے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان جتھے لیکر عدالتوں میں جو کچھ کر رہا ہے وہ پوری قوم دیکھ رہی ہے اسکی منفی روایت کو آنیوالے وقتوں میں اگر کسی نے اپنایا توقانون کہاں جائے گا،اسے سیاسی لیڈر کی بجائے ایک دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کے طور پر لیا جانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا کردار بن چکا ہے جو خود ملزم اور خود ہی منصف بنے بیٹھا ہے، اس نے ہر وہ روایت نئی پیدا کی ہے،کیا؟اس سے پہلے مرکز میں پہلے کسی اور جماعت کی حکومت،صوبوں میں کسی اورجماعت کی حکومت نہیں رہی،رہی ہیں،مگر کیاان صوبوں کی حکومتوں نے مرکز کے خلاف اسطرح چڑھائی کی۔
کراچی جرمنی میں لفتھنسا اور لفتھنسا سٹی لائن کے کیبن کریو نے مطالبات کے حق میں اہک دن کیلئے ہڑتال کردی۔ جس سے...
کراچی ماہرین معاشی امور محمد سہیل اور خاقان نجیب نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے...
لاہور فیفا سیریز میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر کو آٹھ صفر سے ہراکر تاریخی فتح حاصل...
لاہور بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے جارح مزاج بیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔...
کراچی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے خصوصی طیارے نے رات گئے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لینڈنگ کی۔ پیرس میں...
کراچی اسلام آباد مذاکرات:سعودی دفاعی معاہدہ اور پاکستان کی ’پیس میکر‘ سفارت کاری۔ فارن پالیسی کی رپورٹ کے...
کراچی بھارت کی مودی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد پہلی بار مشرق وسطیٰ بحران پر بیان جاری کیا ہے۔...
کراچی برطانوی جریدے کا کہنا ہے ایران جنگ کے دوران پاکستانی سفارتی کوششوں سے کشیدگی میں کمی آئی۔امریکا...