ایبٹ آبا د(نمائندہ خصوصی)ایبٹ آباد میں ایک تاریخی شخصیت 106 سال کی عمر میں وفات پا گئی. آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ وہ کون سی شخصیت تھی جو گمنام رہی تو وہ شخصیت اس سید اکبر کی بیوی تھی جس نے 1951 میں ہمارے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا لیاقت باغ راولپنڈی میں قتل کیا تھا. اس سید اکبر کو تو موقع پر ہی پکڑنے کی بجائے قتل کیا گیا تھا مگر اسکے چار بیٹوں اور بیوہ کو ایبٹ آباد کنج قدیم میں ایک گھر الاٹ کیا گیا اور سخت پہرے میں اُس وقت کی جدید ترین سہولیات بھی مہیا کی گئی تھیں. اسکا بڑا بیٹا دلاور خان جو اُس وقت 8 سال کا تھا، آج بھی 85 سال کی عمر میں زندہ سلامت اپنے ذاتی بہت بڑے گھر میں شملہ ہل بانڈہ املوک میں رہائش پذیر ہے کیونکہ جو گھر اس کو اور اسکی ماں کو الاٹ کیا گیا تھا وہ بیوہ کے نام پہ تھا اور انکا بچپن وہاں گزرا. اِسی دوران پہرہ دینے والے سپاہی سے انکی ماں نے شادی کر لی اور اسکے ہاں 5 بچے یعنی 4 بیٹے اور ایک بیٹی کی مزید پیدائش ہوئی، 8 بھائی اور ایک بہن والا کنبہ نہایت خوشحال زندگی گزارتا رہا, بالآخر دلاور خان کی شادی بھی اسکے دوسرے پاکستانی والد بدل زمان خان نے اپنی رشتہ دار سے کروائی جو 7 بچوں یعنی 4 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی ماں ہے، سید اکبر (لیاقت علی خان کا قاتل) کے باقی 3 بیٹے یکے بعد دیگرے امریکہ میں سیٹل کرا دیئے گئے۔ دلاور خان شادی کے کچھ عرصہ بعد کابل گیا، بقول اس کے اپنی آبائی زمینیں دیکھنے اور اپنی بیوی اور ایک ہی بیٹا جو اس وقت تھا اس کو ماں کے پاس چھوڑ رکھا تھا 8 سال بعد واپس آیا اور بیوی بچے کو بھی لے گیا مگر کچھ عرصہ آتا جاتا رہا اور بالآخر پچھلے 50 سال سے مستقل اپنے ذاتی گھر میں مقیم ہے.۔
کراچی انگلینڈ کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، برطانوی میڈیا کے مطابق اساتذہ،...
کراچی غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی دہشت گردی، 11فلسطینی شہید،غزہ میں اسرائیلی بمباری اور حملوں میں ایک...
اسلام آ باد پاکستان نےمسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غیر...
لاہور ٹیکس چوری اورحقیقی ٹیکس وصولی کیلئے پنجاب کی تمام پراپرٹیز کا ازسر نو سروے ہوگامحکمہ ایکسائز نے...
لاہورپاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن اور چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ نے...
اسلام آباد اسلام آباد میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت میں...
لاہورفائونڈرز گروپ کے راہنما خادم حسین نے کہا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے درمیان پاکستان کی معیشت بتدریج...
لاہور عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت...