بلوچستان، کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،7افراد جاں بحق

19 مارچ ، 2023

کوئٹہ (اے پی پی) بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤکےقریب کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سوراب سے آواران جا نے والی کار جھاؤکے قریب سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین ،3 بچے اور ایک مرد شامل ہیں ۔کار میں 8 افراد سوار تھے،ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔