خیرپور (نمائندہ جنگ )سندھ ہائی کورٹ نے محکمے جنگلات کی زمینوں پر قبضہ مافیا کے قبضے خالی کرانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس عبدالمبین لاکھو نے کہا کہ وہ سندھ میں تمام سرکاری اراضی سے قبضہ مافیا کے قبضے چھڑانے کا حکم دیتے ہیں۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ محکمے جنگلات کی ہزاروں ایکڑ زمینوں پر قبضے ہیں کنزر ویٹر فاریسٹ جنگلات سے قبضے خالی کرانے کا پابند ہو گا۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے ججز جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل ڈبل بینچ نے محکمے جنگلات کی زمینوں پر قبضہ مافیا کے غیر قانونی قبضے خالی کرانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں محکمے جنگلات کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا غیر قانونی قبضے کیے ہوئے ہے، ججز جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس عبدالمبین لاکھو نے کہا کہ کنزر ویٹر فاریسٹ سرکاری زمینوں پر قبضے خالی کرانے کا پابند ہو گا اس سلسلے میں ہوم سیکرٹری اور آئی جی سندھ سرکاری اراضی کے قبضے خالی کرانے میں محکمے فاریسٹ کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے اور محکمے جنگلات کے عملے کو سیکورٹی فراہم کرینگے۔
کراچی منشیات فروشی میں گرفتار انمول عرف پنکی کے ایک اور اکاؤنٹنٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس حکام کے...
بیروت جنگ بندی توسیع کے باوجود لبنان پراسرائیلی فضائی حملے، 6 افراد شہید، تین امدادی کارکن بھی نشانہ بنے،...
لاہور سیریز برابر کرنے کا چیلنج، پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی...
کراچی انمول پنکی کیس میں اعلی افسران کی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنکی کارٹیل کی منشیات...
لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔آئی سی سی ٹی...
لاہور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بڑا اعزاز اپنے نام...
جیکب آباد جیکب آباد میں غیرت کے نام پر قیامت صغریٰ: پسند کی شادی پر پورا گاؤں راکھ کا ڈھیر، عدالتی شادی کی...
اسلام آباد حکومت آنے والے بجٹ 2026-27 میں ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایک “فکسڈ اسکیم” متعارف کرانے...