راولپنڈی(جنگ نیوز)پاکستانی شہری محمد عمران 240 دن کا پیدل سفر کر کے عمرے اور حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے،تفصیل کے مطابق محمد عمران جو پرانے طرز کی ٹرالی پر سفر کا سامان لادے ہوئے تھے، نے آٹھ ماہ میں سات ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ وہ پاکستان سے یکم جولائی 2022 کو پیدل روانہ ہوئے تھے۔ ایران سے گزرتے ہوئے مملکت پہنچے ہیں۔ روزانہ 30 کلو میٹر کا سفر طے کیا۔نماز فجر کے بعد سے سورج غروب ہونے تک سفر کیا، پھر آرام اور صبح سویرے پیدل سفر شروع کرتا تھا۔ محمد عمران کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران بیمار نہیں ہوا البتہ پیر زخمی ہوگئے۔پیدل چلتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہوتی تھی۔ مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کے دیدار کا شوق ہر لمحے تھا۔پاکستانی عازم حج کے مطابق ’ایران سے ہوتے ہوئے خلیج عرب کے ایک ملک میں قیام کیا اور وہاں سے کویت پہنچا۔ کویت سے بذریعہ جہاز ریاض آیا پھر ریاض سے مکہ تک کا سفر پیدل طے کیا۔‘’سعودی شہری جب بھی مجھے پیدل چلتا ہوا دیکھتے تو میری ضیافت کرتے۔ انہوں نے ہر جگہ میرے ساتھ اچھا برتاؤ کیا۔‘
لاہورفائونڈرز گروپ کے راہنما خادم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اب رول اوور کی بجائے خود انحصاری کی منزل کی جانب...
لاہور ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو مزید سہولت فراہم کرتے ہوئے مینوفیکچررز کیلئے سٹاک سے متعلق مسائل حل کر...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی نے کراچی آئی ٹی پارک کے ڈیزائن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کیلئے...
اسلام آ باد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے چاول کی برآمدات کا ہدف 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کی...
لاہور عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ سے24قیراط فی تولہ سونا 4600روپے مہنگا ہو کر...
کراچیایف آئی اے پشاور نے مینگورہ بازار سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے اپنی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا...
لاہور سعودی ائیرلائن مسافرو ں کا سامان ریاض میں ہی چھوڑ آئی سفر کرنیوالے بیشتر متاثرہ مسافر عمرہ زائرین ہیں...