مردم شماری سندھی عوا م کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے ، قادر مگسی

19 مارچ ، 2023

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار)سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکڑ قادر مگسی نے کہا ہے کہ مردم شماری سندھی عوا م کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسڑکٹ پریس کلب میں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں سے منعقدہ تقریب اور میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں نے مراد علی شاہ کو کہا کہ آپ جس درخت کی ٹہنی پر چڑے ہوئے ہو اسے کاٹ رہے ہو اور آپ وزیر اعلیٰ سندھ کی کرسی پر بیٹھ کر مزے تو لے رہے ہیں جب یہ میسر نہیں ہوگی تو صرف افسوس ہوگا۔