اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد شوراب ملک اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔ فریقین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کے جذبات کا اظہارکیا اور خاص طور پر کاروبار اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات کے دوران پاکستان میں فضائی کمپنیوں کے نئے آپریشنز اورا ن کے کام کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کیلئے سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جواد شوراب ملک نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان میں بھرپور سرمایہ کاری کو سراہا جس سے ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں مدد مل رہی ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملک میں بنیادی اداروں کے استحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے تمام شعبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نئی دہلیکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر...
لاہور انگلینڈ کے اسٹار بلے باز اور ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ...
لاہور پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے لیجنڈ...
تہرانایران کےسرکاری میڈیا نے گزشتہ روزبتایا کہ مسلح افراد کے ساتھ جھڑپوں میں ایران کے سکیورٹی فورسز کے تین...
واشنگٹن ایران کو اردن میں موجود ایک فوجی اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر حملے سے قبل مل گئی تھیں اس حملے میں تین امریکی...
لاہور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے...
کراچی چینی کرپٹو سرمایہ کار معروف کرپٹو ایکسچینج ہوبی کے بانی لیون لی نے لندن کی 71ارب روپے کی حویلی فروخت...
کراچی چین نے امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اس ماہ کے آخر تک تائیوان کو اسلحے کی فروخت کی کوئی بھی...