جدہ (نمائندہ جنگ) موریطانیہ کی میزبانی میں ہونے والے ’او آئی سی‘ وزراء خارجہ اجلاس کے موقعے پرتنظیم کے کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں متعدد مسلمان ممالک کے وزرا خارجہ نے شرکت کی۔اجلاس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔موریطانیہ میں ہونے والے کشمیر رابطہ گروپ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی صدارت میں موریطانیہ میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ، نائیجر، آذربائیجان اور آئی پی ایچ آر سی نےشرکت کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےاجلاس کو بھارت کےغیرقانونی قبضے کے شکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سےآگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کےپانچ اگست 2019 کے یک طرفہ اقدامات سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔ کشمیر رابطہ گروپ نے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے شکار مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ رابطہ گروپ نے جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنے مؤقف پر مشترکہ قرارداد بھی منظور کی۔
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی اخبار کی...
لاہورپنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےʼانٹرنیشنل مدرز ڈےʼ پر تمام ماؤں خاص طور پر شہدا کی ماؤں کو...
لاہور لاہور اور گردو نواح میں رات گئے تیز آندھی چلنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی...
لاہور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈوپنگ کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زیرہ ٹالرینس پالیسی کا اعلان کر دیا۔پی ایچ...
لاہور پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ 2026 میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 30...
لاہور شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر...
شیخوپورہوفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت کو بنیان المرصوص کے تحت...
اسلام آ باد پاکستان سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4077 عازمین...