پشاور(جنگ نیوز)نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پولیو کے خاتمے کو پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے لئے ایک چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شراکت دار اداروں کے تعاون سے اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومتی کوششوں کو بارآور بنانے کے لئے ضروری ہے کہ والدین اور اساتذہ سمیت معاشرے کے تمام طبقوں کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ مستقبل دے سکیں۔ وہ گذشتہ روز نجی فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ ڈسٹرکٹ کانفرنس 2023 کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے روٹری کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ یہ فلاحی تنظیم پولیو وائرس کے خاتمے کے علاوہ دیگر فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں متاثرین کی مدد کے سلسلے میں بھی روٹری کا کردار قابل ستائش ہے اور امید ہے کہ تنظیم آنے والے وقتوں میں بھی اپنی یہ فلاحی سرگرمیاں مزید منظم انداز میں جاری رکھے گی۔ اعظم خان نے کہا کہ تنظیم گزشتہ 110 سالوں سے تعلیم اور صحت کے ساتھ دیگر سماجی شعبوں میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک مشنری جذبے کے تحت کام کر رہی ہے جس کے لئے اس تنظیم کے تمام ممبران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ روٹری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ ویلیجز کے قیام پر بھی کام کررہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نگران صوبائی حکومت اس سلسلے میں تنظیم کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے ارجنٹائن کے سفیر سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کی ترقی کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مختلف شعبوں میں...
اسلام آباد سینت مین وزیر مواصلات کے ریمارکس پر پیپلز پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کا احتجاج ،...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں جہاں بدعنوانیوں، کنبہ پروری اور لاقانونیت...
لاہورپنجاب اسمبلی نے مفاد عامہ سے متعلقہ خلفاءراشدین ؓ کے ایام سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد سمیت چار...
اسلام آباد وزیراعظم نے کراچی بندرگاہ کی ڈریجنگ کنٹریکٹ میں پروکیورمنٹ کی خلاف ورزی کے الزامات پر انکوائری...
کراچی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب کا عالمی اقتصادی فورم کے لئے لکھا گیامضمون پر جیو کی خصوصی نشریات میں...