ساہیوال،تیزرفتار کار کی گاڑیوں کوٹکر،2خواتین سمیت 3افرادجاں بحق

19 مارچ ، 2023

ساہیوال(نمائندہ جنگ) تیزرفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کی دوسری سائیڈ پر کاروں سے جاٹکرائی2خواتین سمیت 3افراد موقع پر جاں بحق13افراد زخمی،4کی حالت نازک۔ حادثےکاباعث بننے والی کار لاہور سے ملتان جارہی تھی، ریسکیوٹیم نے زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کیا،جن میں سے4افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،مرنے والوں میں محمود‘دلاج اور نامعلوم خاتون شامل ہے، حادثہ میں 2کاریں تباہ ہوگئیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔