پشاور بار انتخابات گرینڈ الائنس نے میدان مار لیا

19 مارچ ، 2023

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور بار ایسوسی 2023،24 کے لیے انتخابات میں گرینڈ الائنس نے میدان مار لیا اور الائنس کے امیدوار اشفاق خلیل صدر منتخب ہو گئے بروز ہفتے کے روز نیو بار روم میں انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز لائرز انصاف لائرز فورم مسلم لیگ ن لائرز فورم اسلامک لائیرز فورم اسلامیئن لائرز فورم جمیعت لائرز فورم فرنٹیئر لائرزفورم اورینگ لائن فورم کے مشترکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اشفاق احمد خلیل ایڈوکیٹ32 7 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے جبکہ اسکے مد مقابل لیے ملگری وکیلان کے فضل واحدخان 651 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے نائب صدارت پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارمحمد آفتاب ایڈوکیٹ کا مقابلہ ملگری وکیلان کے سید نوید علی شاہ ایڈوکیٹ کے ساتھ تھا جس میں نوید علی شاہ کامیاب قرار پائے۔