عمران خان ملک کی تباہی کا سبب ،بغاوت کا مقدمہ ہو نا چاہئے:رانا تنویر

19 مارچ ، 2023

شیخوپورہ ( نمائندہ جنگ سے) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی تباہی کا سبب ،بغاوت کا مقدمہ ہو نا چاہئے، اس نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا دراصل 2014 میں اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی تو آج ملک کے حالات ایسے نہ ہوتے اس وقت بجلی کے بل جلائے گئے پرائم منسٹر ہاوس اور پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا پٹرول بم رکھے یہ شخص بغاوت کا مرتکب ہے اور اس شخص کےخلاف بغاوت کا مقدمہ ہو نا چاہئے تھا لیکن کچھ لوگ اپنے مفادات کےلئے پاگل ہو ئے جا رہے ہیں اس کےلئے حالانکہ چار سالوں میں اس کی کارکردگی صفر رہی اور ملک کو تباہ کردیا اگر 2018 میں نواز شریف کی حکومت ہوتی تو پاکستان ایشیاء کا خوشحال اور ترقی یافتہ ملک ہوتا انہوں نے نارنگ منڈی کے علآقہ کوٹلی میانی میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری ذوالفقار علی بھٹہ چوہدری افتخار علی بھٹہ چوہدری احمد حسن بھٹہ کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شامل ہونے اور الیکشن میں مسلم لیگ کے امیدواروں کی برملا حمایت کرنے کے اعلان پر جلسہ سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین جبکہ امیدوار ایم این اے رانا احمد عتیق انور اور امیدوار ایم پی اے چوہدری حسان ریاض بھی موجود تھے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ زمان پارک میں ایک سرکس لگا رکھا ہے۔ نہتے پولیس والوں پر تشدد کیا جارہا ہے عمران خان گرفتاری سے بچنے کےلئے ریاستی اداروں کو چیلنچ کیا جارہا ہے۔