آوارہ کتوں کے بچوں کو کاٹنے کے واقعات میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

19 مارچ ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) آوارہ کتوں کے بچوں کو کاٹنے کے واقعات میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، رانا سکندر ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کے بچوں کو کاٹنے میں اضافی ہوگیا ہے، درخواست گزار کے 9 سالہ بیٹے کو بھی کتے نے کاٹ لیا تھا ،سروسز ہسپتال سے ویکسین لگوائے گئی،انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن نہ کرنے سے واقعات میں خطرناک حد تک اضافی ہوگیا ہے،استدعا ہے کہ عدالت آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے احکامات جاری کرے۔