پنجاب پولیس کے آفیسرعمر ورک ریٹائر ہوگئے

19 مارچ ، 2023

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) پنجاب پولیس کے آفیسر چوہدری محمد عمر ورک 60 برس کی عمر ہو جانے پر ریٹائر ہوگئے۔اس بارے میں محکمہ پولیس پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ چوہدری محمد عمر ورک نے محکمہ پولیس میں سروس کے دوران کئی یاد گار اور منفرد کارنامے انجام دیئے ،اور درجنوں دہشت گردوں اور پنجاب کے بدنام ڈاکوؤں اور قبضہ گروپوں اور اغواء برائے تاوان کے مجرمان کے خلاف کارروائی کی۔