صادق سنجرانی اظہارِ تعزیت کیلئے سینیٹر شوکت ترین کی رہائش گاہ گئے

19 مارچ ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی لاہور میں سینیٹر شوکت فیاض احمد ترین کی رہائش گاہ گئے۔ انہوں نے سینیٹر شوکت ترین کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر ترین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ نے چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین سینیٹ کو سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد پیش کی۔