حکومتی رہنمائی،قانونی مشاورت مکمل کرکے نجم سیٹھی دبئی چلے گئے

19 مارچ ، 2023

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین قانونی مشاورت اور حکومتی رہنمائی لینے کے بعد ہفتے کی شب لاہور سے دبئی چلے گئے۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور ایشین کرکٹ کونسل اجلاسوں میں وہ پاکستان کا موقف رکھیں گے تاکہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے۔ ہفتے کوپریس کانفرنس میں نجم سیٹھی نے کہا کہ میں پاکستان کا موقف دے چکا ہوں ابھی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لئے قانونی مشاورت بھی کر لی ہے ۔میں نے اپنے طور پر بھی رابطے مکمل کر لئے ہیں۔ بھارتی بورڈ اور اے سی سی حکام سے الگ الگ میٹنگ بھی کروں گا۔