لاہور،کراچی (نیوز رپورٹر ،نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو کامیاب ترین ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے پی ایس ایل آئی پی ایل سے بڑی لیگ بن چکی ہے۔ آئی پی ایل کی ایک سو تیس ڈیجیٹل ریٹنگ رہی ہے جبکہ پی ایس ایل کی اس بار ایک سو پچاس ڈیجیٹل ریٹنگ آئی ہے جو اس لیگ کی دنیا بھر میں مقبولیت کا بڑا ثبوت ہے۔ ہفتے کی شام قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اگلے سال دو نئی ٹیموں کو شامل کرنے کے فارمولے پر بات ہورہی ہے ، دس سال مکمل ہونے کے بعد لیگ کے لئے نئی پالیسی بنائی جائے گی۔ اس حوالے سے فرنچائزز سے بات چیت ہے ان سے مشاورت کریں گے ۔لیگ سے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے، ہم 50 کروڑ کے سیلز ٹیکس دیتے ہیں، صوبائی ٹیکس بھی اتنے ہوتے ہیں، پی ایس ایل کی وجہ سے بزنس بڑھتا ہے، ایسے ایونٹس پر زیادہ سے زیادہ خرچ کرنا چاہیے۔پی ایس ایل قومی اثاثہ ہے ہمیں براڈ کاسٹرز کو سامان شفٹ کرنے کے لئے جہاز کی ضرورت پڑی تو ایئر چیف نے میری درخواست پر بلا معاوضہ ایئرفورس کا جہاز دے دیا۔ مستقبل میں پی ایس ایل امریکا میں بھی میچ کرانے پر غور ہورہا ہے۔ افتتاحی تقریب کے ایک غیر ملکی شخص کے لیے ویزہ کا ایشو ہوا تو اداروں نے تعاون کیا۔پی ایس ایل میں فینز 80 فیصد تک آئے انہوں نے اسے ایک گلوبل برانڈ بنا دیا، ملتان میں بہت سپورٹ ملی ، افتتاحی تقریب ملتان میں کرنا بہت مشکل تھا۔ لیکن 7 ایڈیشنز میں یہ تقریب سب سے بہترین تھی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ جب میں 22 دسمبر کو آیا تو افتتاحی تقریب سے متعلق کچھ نہیں کیا گیا تھا، جو میرے لیے حیران کن تھا، ہم نے ایک ماہ کے اندر تمام کام مکمل کیے، میں خود اس حوالے سے دبئی گیا۔ فرنچائزز نے بھی 50 فیصد حصہ ڈالا ہم نے اس کا بجٹ 10 گنا بڑھایا، ٹکٹ کی ریکارڈ سیل ہوئی، ڈیجیٹل پر ریٹنگ 10 پر گئی ۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ چار وینیوز پر میچز کرانا آسان نہیں تھا۔ ہائیکورٹ نے بھی کہا کہ پی ایس ایل کو ڈسٹرب نہیں کرنا ۔ غیر ملکی کھلاڑیوں اور غیر ملکی ٹیکنیشنز کا مشکور ہوں، سات ممالک کے لگ بھگ دو سو افراد یہاں موجود تھے، امریکا سے آئے براڈ کاسٹنگ سے منسلک ایک شخص نے پی ایس ایل کو کامیاب قرار دیا۔ یہاں کہا جاتا ہے کہ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے ، پولیس کو پیسے دیں ۔
اسلام آباد چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ پاکستان کسٹمز نے...
لاہورپاکستان کی معروف کھاد ساز کمپنی ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈنے انتہائی فخر کے ساتھ آدم جی انشورنس...
لاہورپاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین نے کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 44پاکستانی نوجوانوں کی اموات کے...
لاہورپنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ انسانیت نے "برائیوں کا...
کراچیبرطانوی شہزادی نے ہسپتال کا دورہ کیا، مریضوں سے ملاقات کی،ویلز کی شہزادی برطانیہ کی کیٹ نے کہا کہ وہ...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ناجائز منافع کمانے...
لاہورپاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ظفر اقبال اور سی ای او سلفاکیم نے گزشتہ...