پاکستان سے کھیلنے کا یقین تھا،ورلڈکپ کیلئے جگہ بنائونگا،احسان اللہ

19 مارچ ، 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان سپر لیگ8 میں ملتان سلطانز کی جانب سے اچھی کارکردگی پر فاسٹ بولر احسان اللہ کو افغانستان کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں جگہ مل گئی۔ ان کا کہنا ہےکہ شروع سے پاکستان کیلئے کھیلنے کا یقین تھا ۔ اب ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم میں اپنا نام پکا کروں گا۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان سپرلیگ میں پرفارمنس اچھی ہوئی اور مجھے پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا گیا، افغانستان کے خلاف مجھے موقع ملا تو پرفارم کروں گا۔ ڈومیسٹک سمیت مجھے جہاں بھی موقع ملا میں نے پرفارم کیا ۔ فزیو ٹرینر اور ڈاکٹر سمیت ہماری منیجمنٹ بہت خیال رکھتی ہے، تسلسل کے ساتھ ایک ہی رفتار سے بولنگ کرنے کی وجہ یہ ہےکہ ٹیم انتظامیہ مجھے اسٹف نہیں ہونے دیتی۔