فائنل13منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا

19 مارچ ، 2023

کراچی (نمائندہ خصوصی)اکستان سپر لیگ فائنل سے قبل ہونے والے آتش بازی کی وجہ سے اچانک دو لائٹ ٹاور بند ہوگئے اور فائنل13منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔پی سی بی نے ہفتے کی شام فائنل سے قبل مختصر تقریب کا اہتمام کیا جس میں شفقت امانت علی خان نے پرفارم کیا۔فائنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور قلندرز کو زبردست سپورٹ ملی۔