پی ایس ایل میں7 ہزار سے زائد اہلکاروں نے سکیورٹی فرائض انجام دیئے

19 مارچ ، 2023

لاہور( کر ائم رپو رٹر سے) لاہور پولیس کی جانب سے پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیزن ایٹ کے لاہور میں منعقدہ تمام 09 میچزکے دوران کرکٹ کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرکی قیادت میں قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی گئی۔ سکیورٹی پلان کے مطابق پولیس کے مختلف یونٹس کے07ہزارسے زائد افسران واہلکار وں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ کھلاڑیوں کی قیام گاہ، روٹس اور قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے۔